بلاول بھٹو سے صحافی کا شادی سے متعلق سوال, آگے سے چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایسا جواب دیدیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ’ابھی تو میں 29کا ہوں اور انتظار کریں‘۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے صحافیوں سے انتہائی خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی ،اسی دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے چاہنے والے آپ کی شادی کے منتظر ہیں ،کب وہ دن دکھائیں گے ؟جس پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ارب بھئی ،ابھی تو میں 29سال کا ہوں اور انتظار کریں ،یہ دن بھی آئے گا جلدی کیاہے‘