عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے چاہتے ہیں: امیر مقام

عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے ...
عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے چاہتے ہیں: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیر اعظم پاکستان و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی توہین کی،صوبے کا حلیہ بگاڑنے والے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو سے صحافی کا شادی سے متعلق سوال, آگے سے چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایسا جواب دیدیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے مرکزی مقام دوآبہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم پاکستان انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج کی مشترکہ جدو جہد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن و امان کا قیام ممکن ہوا،نواز شریف نے محاز آرائی کی سیاست نہیں کی، نواز شریف ملک کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیںاور نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ان کی محنت کا صلہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ مفاہمت،صبر و تحمل کی سیاست کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے اقوام عالم میں منفرد تشخص دلایا۔ عمران خان کرکٹ کی طرح یوٹرن کے بھی چیمپیئن نکلے،تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں نے پختونخوا کے عوام کو 50سال پیچھے دھکیل دیا۔ یوٹرن خان ایک طرف حضرت عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف کی مثالیں دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈی آئی خان میں مظلوم لڑکی کی حمایت میں بات کرنے والوں کو پارٹی سے بھی نکال دیا۔

مزید :

قومی -