دھرنے والوں کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت جاری،چند روز میں کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا:راناثنا اللہ

دھرنے والوں کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت جاری،چند روز میں کوئی حل تلاش کر لیا ...
دھرنے والوں کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت جاری،چند روز میں کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا:راناثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ فیض آبادمیں دھرنے والوں کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت جاری ہے امید ہے کہ چند روز میں کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔

حکومت 3گھنٹے میں اسلام آباد خالی کراسکتی ہے، دھونس و دھاندلی سے وکٹ گرانے کاسلسلہ بندہوناچاہیے: احسن اقبال
نجی چینل”دنیانیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ دھرنے والوں سے زاہد حامد کی ملاقات کے بعد معاملات میں بہتری آئی ہے ،بات چیت سے متعلق کافی حدتک مثبت پیشرفت ہوئی ہے کوشش ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیاجائے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی،حکومت کا موقف ہے کہ کمیٹی کی سفارشات آنے دی جائیں رپورٹ آنے سے چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
رانا ثنااللہ کہتے ہیںکہ کیپٹن صفدرکا بیان ان کی ذاتی سوچ ہے جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال کابیان مسلم لیگ (ن) کی سوچ ہے۔

مزید :

قومی -