بھارتی اداکارورن دھون نے سڑک پر لڑکی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی پولیس حرکت میں آ گئی اور ۔۔۔

بھارتی اداکارورن دھون نے سڑک پر لڑکی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی پولیس ...
بھارتی اداکارورن دھون نے سڑک پر لڑکی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی پولیس حرکت میں آ گئی اور ۔۔۔

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کو مداح کے ساتھ سڑک پرسیلفی لینے کے چکر میں چالان بھرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ممبئی کی ٹریفک میں پھنسے تو اس دوران ان کی کار کے ساتھ ایک رکشہ کھڑا ہوا جس میں موجود خاتون مداح نے ورون کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تو اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کے بعد سر باہر نکال کر سیلفی لے لی جو ممبئی پولیس کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے ورون کو چالان تھمادیا۔

ممبئی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر سیلفی کی تصویریں پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح کے ایڈوینچر ممبئی کی سڑکوں پر نہیں بلکہ سلور اسکرین پر اچھے لگتے ہیں جب کہ آپ نے اس حرکت سے اپنی اور مداح سمیت کئی افراد کی جان خطرے میں ڈالی، ہم آپ کے جیسے ذمہ دار شہری اور نوجوانوں کے رول ماڈل سے ایسی ا±مید ہرگز نہیں رکھتے تھے، تاہم فی الحال اس حرکت پر ای چلان آپ کے گھر بھجوا رہے ہیں لیکن اگلی بار اس سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ممبئی پولیس کی ٹوئٹ کے بعد اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میری گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی تھی اور میں ایک مداح کا دل نہیں توڑنا چاہتا تھا لیکن اگلی بار میں اس بات کا خیال رکھوں گا اور ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کروں گا۔

مزید : تفریح