کراچی میں گرفتار کئے گئے 20اساتذہ میں سے 15کو رہا کر دیا:پولیس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں آج شا م پیش آنے والے واقعے میں زیر حراست 20اساتذہ میں سے 15کو رہا کر دیا جبکہ 5اساتذہ ابھی بھی زیر حراست ہیں ،جنہیں کل عدالت پیش کیا جائے گا۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج،8خواتین سمیت20مظاہرین گرفتار
واضح رہے اساتذہ کو سندھ اسمبلی کے باہر پر امن احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،اساتذہ تنخواہ نہ ملنے اور ان کی ملازمتیں مستقل نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔