”شوہر اپنی بیویوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں کیونکہ ۔۔۔“ معروف سعودی مبلغ اسلام الشیخ ڈاکٹر عائض قرنی نے شوہروں کو زندگی گزارنے کیلئے سب سے بہترین مشور ہ دیدیا

”شوہر اپنی بیویوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں کیونکہ ۔۔۔“ معروف سعودی مبلغ اسلام ...
”شوہر اپنی بیویوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں کیونکہ ۔۔۔“ معروف سعودی مبلغ اسلام الشیخ ڈاکٹر عائض قرنی نے شوہروں کو زندگی گزارنے کیلئے سب سے بہترین مشور ہ دیدیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) شوہر اپنی بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔ ایسا کرنے سے شوہر کی شکست نہیں بلکہ جیت ہوگی۔ یہ مشورہ معروف مبلغ اسلام شیخ ڈاکٹر عائض القرنی نے تمام شوہروں کو ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کردہ وڈیو میں دیا ہے جسے ہزاروں افرا د دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہی نہیں علامہ الجوزی اور شیخ علی الطنطاوی جیسی شخصیات بھی اپنی بیویوں کے آگے سرتسلیم خم کئے ہوئے تھے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ طلاق کے بیشتر مسائل لایعنی ہوتے ہیں۔ اگر مرد شکست قبول کرلیں تو طلاق کی نوبت نہ آئے اور وہی فاتح ہونگے۔

مزید :

عرب دنیا -