Nokia نے 4100mAh بیٹری والافون متعارف کرادیا

Nokia نے 4100mAh بیٹری والافون متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے Nokia 2 متعارف کرادیا ہے۔ Nokia فونز پہلے ہی اپنی بہترین بیٹری ٹائمنگ کے لیے مشہور ہیں اور نئے اسمارٹ فون Nokia 2 ایک نیا معیار متعارف کراتے ہیں۔ دو دن تک چلنے والی پائیدار بیٹری کے ساتھ Nokia 2 دیر تک چلتا ہے جبکہ دیگر اسمارٹ فونز کو ریچارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹر ی لائف کے باوجود اس کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔ Qualcomm(R) SnapdragonTM موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ 5 انچ کا HD ڈسپلے پیور، سیکیور اورجدید ترین اینڈرائیڈ تجربہ کے ساتھ Nokia 2 پر آپ روزمرہ کی زندگی میں بھروسہ کر سکتے ہیں۔Nokia 2 کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہوسرویکاس کا کہنا ہے،’’آج کل لوگ اپنے فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور جب باہر جاتے ہیں تو لاشعوری طور پر بیٹری لائف کی راشننگ کرتے ہیں تاکہ وہ تمام دن چل سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کم کردیں اس لیے ہم نے ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جو اتنی دیر تک چلتا ہے جب دوسرے موبائل فونز کودوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔Nokia 2کے ساتھ ہم اینڈرائیڈ کے منفرد تجربہ کو دوہرانا چاہتے تھے جو ہم اب دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ پیش کررہے ہیں اور جس کی مداحوں کی بڑی تعد اداپنے نوکیا فون سے توقع رکھتی تھی۔