”یورپ جانے کے چکر میں بیٹا شادی نہیں کررہا ہے “ ایک ماں کی پریشانی کا حل استخارہ کی رو سے کیا ہے ،آپ بھی جانئے

”یورپ جانے کے چکر میں بیٹا شادی نہیں کررہا ہے “ ایک ماں کی پریشانی کا حل ...
”یورپ جانے کے چکر میں بیٹا شادی نہیں کررہا ہے “ ایک ماں کی پریشانی کا حل استخارہ کی رو سے کیا ہے ،آپ بھی جانئے

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری) ہم لوگ سعودیہ میں رہتے ہیں ۔میرا بیٹا یہاں سافٹ وئیر میں جاب کرتا ہے ، یہاں کے حالات کی وجہ سے وہ یورپ جانا چاہتا ہے اور کئی سال سے کوشش کر رہا  ہے۔ ایک تو یہاں مواقع نہیں ہیں اور جس جگہ کام کرتا ہے وہاں باس بارہ گھنٹے بٹھاتا ہے اور کام بھی پرانی ٹیکنالوجی پر ہوتا ھے حالانکہ اس نے نئی ٹیکنالوجی پر بہت محنت کی ہے لیکن مواقع نہیں ہیں، اس کے اندر بہت بے چینی ہے ۔آپ اس کا استخارہ کرکے بتائیں کہ اس کا یورپ یا کینیڈا کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟  اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں اور مجھے پڑھنے کوتسبیح دیں تاکہ میں پڑھ کر اسکے لئے دعا کروں ۔ (ایک بہن ۔سعودی عرب )

جواب ۔آپ کی مکمل تفصیلات پڑھ لی ہیں،استخارہ کی رو سے آپ کا بیٹا بہت جلد کوئی اچھی پوزیشن حاصل کرلے گا ،بہتر ہے کہ آپ کا بیٹا ہی یہ تسبیح پڑھے تاہم اسکے لئے آپ  بھی روزانہ یامالک یا وکیل کی تسبیح تین سو تیرہ بار پڑھا کریں ،دن میں ایک بار سورہ فتح بھی تلاوت کرکے دعا کیا کریں ۔

(استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com ) 

مزید : روشن کرنیں