”ان 11 دہشت گردوں کو۔۔۔“ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد آرمی چیف نے بڑا حکم دیدیا

”ان 11 دہشت گردوں کو۔۔۔“ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد آرمی چیف نے بڑا حکم ...
”ان 11 دہشت گردوں کو۔۔۔“ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد آرمی چیف نے بڑا حکم دیدیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ، 22دہشتگردوں کی عمر قید کی بھی توثیق کی گئی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ 22دیگر دہشتگردوں کو دی گئی عمرقید کی سزاﺅں کی بھی توثیق کی گئی ہے ، بیان کے مطابق دہشتگردمسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ، دہشگردوں پر معصو م شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا تھا اور انہوں نے مسلح افواج کے 25اہلکاروں اور ایک شہری کوبھی شہید کیا تھا ۔

مزید : قومی /دفاع وطن