بابا گُرو نانک کے یوم پیدائش کی تقریبات، بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی باتیں سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ننکانہ صاحب میں گرو نانک کا یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ یہ تین روزہ تقریبات اس ہستی کی یاد میں منعقد کی جاتی ہیں جو بلا امتیازِ مذہب و رنگ و نسل ہر کسی کے لیے پیار کا پیغام لے کر آئی تھی اور ہر مذہب کے لوگ اس سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔ وہ انسان جس کا فلسفہء خدا کسی بھی ایک مذہب کی مقرر کردہ حدوں میں سمانے سے انکار کرتا تھا۔دوسری طرف حکومت پاکستان کی جانب سے دربار کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہنا ہے وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے، سکھ برادری حکومت پاکستان کی شکرگزار ہے۔ننکانا صاحب میں بابا گُرو نانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کیا کہنا ہے ؟آپ بھی دیکھیں۔۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔