پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی ...
پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

  



لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 11 روپے 97پیسے فی یونٹ قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نےپاورپلانٹس کو اربوں روپے کےکیپسٹی چارجز میں کمی لانےکیلئےٹیرف تبدیل کیا،معاہدے کےتحت بجلی کی پیداوار نہ کرنے کی صورت میں بھی کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے،سردیوں میں صارفین کی جانب سےبجلی کےکم استعمال کی وجہ سےاربوں روپے کی ادائیگی کڑاامتحان بن گیا۔کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے صارفین کو سستی بجلی دیکرریونیواکٹھاکرنے کافیصلہ کیاگیاہے،نیپرانےفروری2020 تک سستی بجلی دینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ سال سےزائدیونٹ استعمال کرنے والوں کوسستی بجلی دی جائیگی جبکہ گزشتہ سال سےکم یونٹس استعمال کرنےوالےسستی بجلی سےمستفیدنہیں ہوسکیں گے،مشروط کمی گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین کےلئےکی گئی ہے۔تمام صارفین کےلئے11روپے97پیسے فی یونٹ قیمت مقررکردی گئی،ٹیرف میں کمی صارفین کوزیادہ سےزیادہ بجلی استعمال کرنے کی طرف راغب کرنے کےلئےکی گئی،وفاقی حکومت نےبجلی کےبلوں کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ82پیسے فی یونٹ کےحساب سے اضافہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے دو ہفتے قبل ستمبر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 37 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور