مریم نواز کوضمانت کے بعد پھر جیل جانا ہوگا ، فیصل واوڈا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے ، ان کو ضمانت کے بعد پھر جیل جاناہوگا ۔
اے آروائی نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ قوم کومزید دھوکہ نہیں دے سکتی ۔ مریم نوازکو ضمانت کے بعد پھر جیل جانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کے لئے کوئی راستہ نہیں بناسکتیں۔ ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے ۔ فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ نواز شریف ہشاش بشاش بھاگے ہیں۔