حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ عالمگیر خان
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیر اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی حکو مت پنجاب کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جو بھی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرے گا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ کوئی اثر و رسوخ قبول کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جی خالد محمود گیلانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایس این اے خرم سلیم،ڈی او انڈسٹریز راشد بتول،صدر انجمن تاجران جمیل بھٹی، ارشاد بھٹی، جنرل سیکر ٹری را? خلیل اور دیگر افسران و تاجر برادری موجود تھی۔ صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے مز ید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکو مت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں تاجربرادری گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے حکو مت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ عوام پر مصنوعی مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی اسلام میں ہرگز اجازت نہیں ہے تاریخ گواہ ہے کہ مسلم تاجروں کی ایمانداری دیکھ کو لوگ مسلمان ہو ئے انہوں نے مز ید کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو بھی دکاندار گراں فروشی کرے گا اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ادھر صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری عشروزکواۃ عالمگیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کو ہرلحاظ سے یقینی بنایاجائے تمام پرائس مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو روزانہ کی بنیا د پر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈکریں دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ کو ہرصورت آویزاں کیا جائے گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے سیکر ٹر ی زکواۃ و عشر عا لمگیر خان نے مز ید کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کم ہورہی ہیں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری محنت اور لگن سے پرائسز کو چیک کررہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمت ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کریں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دوران چیکنگ اینٹوں کی قیمتوں کو بھی لازمی چیک کریں انہوں نے مز ید کہا کہ کسان پلیٹ فارم بنانے سے قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے کریٹیکل بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہروقت موجود ہیں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔
عالمگیر خان