حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح‘ پیر نور الحق قادری 

        حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح‘ پیر نور الحق ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و حج پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حجاج کی مشکلات دور کرنے کے لئے کوشش ہے کہ حج پالیسی 3سال کے لئے بنائی جائے اور حج کی قرعہ اندازی بھی تین سال کے لئے ہو تاکہ حج کے کرایوں میں ہر سال اضافہ نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے ارکان قاری امان اللہ مدنی،رانا خالد،مظفر اٹھنگل،محمد نصراللہ ہوپ پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد نذیر اور وائس چیئرمین رانا اقبال ندیم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیااس موقع پر وفاق المدارس کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری، وزارت مذہبی امور وحج کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری زینت حسین بنگش، ڈائریکٹر حج ملتان امتیاز علی شاہ اور دیگر ٹورز آپریٹرز حضرات بھی موجود تھے پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد حج کے سفر کو آسان سے آسان اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں انڈونیشیا، ایران اور ملائیشیا کی حج پالیسیوں کو ماڈل بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تین سالہ حج پالیسی سے حجاج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سفری سہولیات، رہائش گاہوں سمیت دیگر سہولیات میں فائدہ ہوگا اور سفری کرایوں کے ساتھ ساتھ رہائش گاہوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ماہ دسمبر میں جب سعودی حکومت سے حج انتظامات کے سلسلے میں مشاورت ہو گی تو تمام تر سفارشات اس میٹنگ میں رکھی جائیں گی اور عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کی تربیت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گاانہوں نے کہاکہ حجاج کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل ہوا تھا اس سال سعودی حکومت سے استدعا کریں گے کہ امیگریشن، پاسپورٹ، کسٹمر سب کچھ پاکستان میں بھی ہوجائے گا تاکہ حجاج کو سعودی عرب جاکر ائیر پورٹ پر بھی لائنوں میں نہ لگنا پڑے اور وہ اپنی عبادت میں مصروف رہیں انہوں نے کہا کہ ٹور ز آپریٹرز حضرات بھی حجاج کرام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملتان کے ٹورز آپریٹرز کی خدمات قابل قدر ہیں۔

پیر نور الحق 

مزید : ملتان صفحہ آخر