چیف جسٹس سپریم کورٹ کا دورہ ملتان، انتظامات شروع

        چیف جسٹس سپریم کورٹ کا دورہ ملتان، انتظامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے آئندہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ متوقع دورہ کے سلسلے میں انتظامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ انتظامات کا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


جائزہ لینے کے لیے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد اکرم شیخ کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سول جج و ریسرچ آفیسر محمد شفیق،صدر ہائی کورٹ بار حیدرعثمان مسرور عثمان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور، ایم۔ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، ڈائریکٹر انفارمیشن سجاد جہانیہ اور ایکسین بلڈنگ حیدر علی نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف جسٹس کی آمد پر ہائی کورٹ بار ہال کی تزئین وآرائش اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کو بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی  ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں آئندہ ہفتے ملتان آمد متوقع ہے۔