خود کو معیشت کا ارسطو سمجھنے والے آئی ایم ایف‘ ورلڈ  بینک کے پیچھے چھپ رہے ہیں‘ اویس خان لغاری 

    خود کو معیشت کا ارسطو سمجھنے والے آئی ایم ایف‘ ورلڈ  بینک کے پیچھے چھپ ...

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)خود کو معیشت کے ارسطو سمجھنے والے آج آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پیچھے چھپ رھے ھیں یہ بات(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خاں لغاری نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت ھونے والے اھم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہی اجلاس میں سینئر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی یہ پہلی حکومت ھے جس کے پہلے ایک سال میں چھ لاکھ مزدور بے روزگار ھوئے ھیں اور فیکٹریاں کارخانے ودیگر صنعتی یونٹوں کی بندش کا سلسلہ جاری ھے جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہر شعبہ زندگی میں شدید بے چینی پائی جاتی ھے۔اجلاس میں سینئر رہنماؤں سعود مجید شیخ آفتاب برجیس طاہر ندیم کامران سمیع اللہ خاں ذیشان رفیق رانا ارشد نصیر بھٹہ عظمیٰ بخاری ودیگر نے شرکت کی۔

اویس لغاری 

مزید : ملتان صفحہ آخر