اوتھ کمشنرز کی خالی اسامیوں پر خواتین، مرد وکلاء کو تعینات کرنیکاحکم

            اوتھ کمشنرز کی خالی اسامیوں پر خواتین، مرد وکلاء کو تعینات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں اوتھ کمشنرز کی خالی سیٹوں پر خواتین اور مرد وکلا کو تعینات کرنے کا حکم جاری (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)


کردیا ہے۔ فاضل جج کی جانب سے منظوری کے بعد 19 اضلاع اور تحصیلوں میں 50 اوتھ کمشنرز تعینات کیے گئے ہیں۔ اوتھ کمشنر تعینات ہونے والوں میں 23 مرد وکلاء جبکہ 27 خواتین وکلاء  شامل ہیں۔جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر ہر عدالتی سطح پر خواتین کو 25 فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔11 تحصیل اور 7 ضلعی عدالتوں جبکہ لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر اوتھ کمشنر کو تعینات کیا گیا ہے۔
وکلاء