عبدالحکیم: سرپر کلپ بورڈ لگنے سے طالبعلم جاں بحق،ساتھی گرفتار

عبدالحکیم: سرپر کلپ بورڈ لگنے سے طالبعلم جاں بحق،ساتھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم(سٹی رپورٹر)نویں کلاس کے طالب علم کو ہم جماعت نے کلپ بورڈ دے مارا،نشتر لیجاتے ہوئے راستہ میں جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عبدالحکیم میں نویں کلاس کے طالب علم محمدزین ہم جماعت مدثر نے معمولی جھگڑے پرسر میں کلپ بورڈ مار دیا جس (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کے نتیجے میں مذکور محمد زین کی طبیعت بگڑ گئی،مضروب کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال عبدالحکیم بھیجا جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا مگر محمد زین راستے میں ہی دم توڑ گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کبیروالا اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن عبدالحکیم موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مضروب کو اسکے ہم جماعت سول ہسپتال عبدالحکیم لیکر گئے تھے کوئی ذمہ دار ٹیچر انکے ہمراہ نہ تھا اور ابتدائی طبی امداد لیئے بغیر ہی مضروب واپس چلا گیا کیونکہ بظاہر کوئی ضرب کاکوئی نشان بھی موجود نہ تھا،اس طرح اساتذہ کی غفلت اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب حالت تشویش ناک ہوئی ہے،پولیس نے اندراجِ مقدمہ کے بعدملزم گرفتار کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن خانیوال بھی موقع پر پہنچ گئے تھے آخری اطلاعات تک موت کی وجہ اور ذمہ دار کا تعین نہ ہوسکا تھا۔