شوہر سے جھگڑا‘ 30سالہ خاتون کی کالاپتھر پی کر خود کشی

    شوہر سے جھگڑا‘ 30سالہ خاتون کی کالاپتھر پی کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)شوہر سے جھگڑا30 سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی‘ تفصیل کے مطابق میانوالی قریشیاں کی رہائشی30سالہ فاخرہ بی بی کا اپنے شوہر محمداکرم سے جھگڑا ہوگیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر فاخرہ بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود فاخرہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی‘ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں تھلی چوک کی رہائشی18سالہ تسلیم بی بی‘ کشمورکا18سالہ شوکت علی‘ اوباڑو کا24سالہ محمدصدام‘ آدم صحابہ کا30سالہ محمد شہزاد اور محمدپور کارہائشی22سالہ محمد ندیم کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی