ساہوکا: خاتون قتل‘ تحقیقات کے بعد آشنا گرفتار‘ واردات کا اعتراف

  ساہوکا: خاتون قتل‘ تحقیقات کے بعد آشنا گرفتار‘ واردات کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی،ساہوکا (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع کوٹ قادربخش کی رہائشی 30 سالہ اقرا جو اپنے خاوند سے تین ماہ قبل ناراض ہو کر آشنا عبدالقیوم کے ساتھ رہ رہی تھی اور خاوند پر خلع کا دعوی کیا ہوا تھا آشنا نے شک کی بنیاد پر اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او ناصر تبسم تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہے ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ہوئے بتایا کہ اقرا تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی نیت سے اس کے پاس آئی تھی اور خاوند سے خلع کے لیے کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا تھا ملزم قیوم کو اقرا پر شک ہوگیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے جس کی بنا پر ملزم عبدالقیوم نے اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش کنویں سے نکال کر مزید تفتیش شروع کردی ہے موضع قادر بخش کے باسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نزدیکی چک 46 ڈبلیو بی سے تعلق رکھتا ہے اور اقرا کے ساتھ اس کے تعلقات تھے ملزم نے اقرا کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی. ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.
اعتراف