جنوبی پنجاب:دن بھر بارش، سردی میں اضافہ، سوپ، مچھلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

  جنوبی پنجاب:دن بھر بارش، سردی میں اضافہ، سوپ، مچھلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج رہاکہیں تیز کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ملتا ن سمیت مضافاتی علاقوں میں دن وقفہ،وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری معاملات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

سمیت مضافاتی علاقوں میں دن بھر وقفہ،وقفہ سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش اور سرد موسم کے باعث دن بھر معاملات زندگی بھی متاثرہوئے محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میلسی او رمضافات میں بھی سموگ کی چادر تن گئی جس سے دن بھر تیز رفتار ٹریفک کے بہاؤ میں کمی رہی جبکہ دن بھر سورج نہ نکل سکا سموگ کی وجہ سے دمہ اور سانس کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا دن بھر تیز ہوائیں چلنے سے ماحول میں خنکی بھی بڑھ گئی۔تحصیل جام پور میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹھنڈی ہواوں اور آسمان نے کالی چادر اوڑھ لی بارہ گھنٹوں سے بوندا باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے رکنے کا نام نہیں لے رہی ہوا اور بوندا باندی سے شدید ٹھنڈا موسم لوگوں گرم کپڑے نکال کر اؤڑھ لئے بوندا باندی سے چاروں اطراف بلکہ پوری تحصیل میں ہر طرف بوندا باندی اور کیچڑ نظر آرہا ہے۔چوک سرور شہید میں گزشتہ روز سارا دن ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے خشک میوہ جات،مچھلی،دیسی انڈوں،یخنی سوپ اور مونگ پھلی وغیرہ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہریوں نے گرم ملبوسات بھی نکال لیے ہیں اور مزید گرم کپڑوں کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

ڈیمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر