رحیم یارخان: مختلف علاقوں میں حادثے، 2افراد جاں بحق 41زخمی

  رحیم یارخان: مختلف علاقوں میں حادثے، 2افراد جاں بحق 41زخمی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ قصور کے رہائشی 40سالہ شامون کے ساتھ پیش آیا جو موٹر وے ایم فائیوٹرک پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث آگے کھڑے ٹرالرسے جاٹکرایا(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسراحادثہ خانپورکے رہائشی40 سالہ محمداشرف کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالی مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ریسکیو اور ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے41افراد جن میں راجن پورکی رہائشی7سالہ مصباح خالد‘ بستی رانجھے خان کی8سالہ دعا رمضان‘ تھلی چوک کا 10سالہ شمیر حسین‘ چوک بہادر پور کی45سالہ حلیمہ بی بی‘ پاک پتن کی35سالہ الفت بی بی‘ صادق آباد کا24سالہ فیاض احمد‘ نوشہرہ کا20سالہ محمد وکیل‘ اوباڑو کا18سالہ محمدفرحان‘ کانجو محلہ کا28سالہ شاہد حسین‘ نوریوالی کا18سالہ یاسرعلی‘ خانپور اڈا کا19سالہ نوراضی‘ اور پل گری کارہائشی36سالہ زاہد محمود وغیرہ کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر