ملک بچانے کیلئے علماء ہرقربانی دینے کو تیار، حافظ طاہر محمود اشرفی

      ملک بچانے کیلئے علماء ہرقربانی دینے کو تیار، حافظ طاہر محمود اشرفی

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ +تحصیل رپورٹر ) عقیدہ ختم نبوت اور مدارس دینیہ کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے علمائے کرام اور پاک فوج اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں پاکستان ہمارا کابرین علامہ شبیر عثمانی اور علامہ ظفر عثمانی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

بنایا تھا ہم آج بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کو کہہ رہے ہیں کہ آپ حکم کریں پاک فوج سے پہلے مدارس دینیہ کے علماء اور طلبہ کشمیر کا محاذ لڑیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل و چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حضرت مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامعہ احیاء العلوم عیدگاہ مظفرگڑھ اور علماء مشائخ کنونشن وسندیوالی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم اگر حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں تو حکومت کے ہر اچھے کام کی حمایت اور ہر برے کام کی مخالفت کریں گے ہمارے نوجوان کو دین کے نام پر گمراہ نہ کیا جائے اور نہ ہی ہم اپنے نوجوان کو دین کے نام پر اب مزید استعمال کرنے دیں گے یہ ملک ہمارا کابرین نے بنایا تھا اور اس ملک کو ہم بچائیں گے کانفرنس سے مولانا اسید الرحمن سعید مولانا عمار نذیر بلوچ مولانا انوار الحق مجاہد مولانا عزیز اکبرقاسمی مفتی عمران معاویہ بھٹی مولانا اصغر الحسینی مولانا اشفاق الرحمن پتافی مولانا محمد احمد مکی قاری محمد قاسم سانگی اور قاری محمد اعجاز ملک مولانا الحاج خالد مکی نے خطاب کیا۔

طاہر محمود اشرفی

مزید : ملتان صفحہ آخر