اراضی ریکارڈ سنٹرز پرپٹواریوں کادھاوا

    اراضی ریکارڈ سنٹرز پرپٹواریوں کادھاوا

  



منظورآبادمڑل (نمانئدہ پاکستان)پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر پٹواریوں نے دھاوا بول دیا، زمینوں کا اہم ترین ریکارڈ چوری ہونے کے انکشافات۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ملازمین پچھلے دس دن سے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور آج تمام سنٹرز سروس سنٹر انچارجز کی غیر موجودگی میں زبردستی کھول دیئے گئے۔ سنٹرز کھلتے ہیں پٹواریوں نے سنٹرز پر دھاوا بول دیا اور مہنگے ترین کمپیوٹرز، سرورز اور جدید آلات و پرزہ جات لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی ایل آرز/ایل آر اوز کی ملی بھگت سے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ڈبونے کی سازش عروج پر پہنچ چکی ہے اور ان افسران کی سرپرستی میں پٹواری منشی اور غیر متعلقہ افراد نے اراضی سنٹرز سے جمعبندیاں چرا لیں اور کمپیوٹرز کی تاریں کاٹ دیں گئیں۔ سرکاری خزانے اور زمینوں کے ریکارڈ کو بھاری نقصان کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ اس تمام صورتحال پر حکومت پنجاب خاموش تماشائی نظر آتی ہے۔

دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر