آئی جی عارف نواز کی کل ملتان آمد متوقع،تقریبات کاشیڈول فائنل

آئی جی عارف نواز کی کل ملتان آمد متوقع،تقریبات کاشیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب عارف نواز کل بروز اتوار کو ملتان پہنچیں گے.وہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ملتان میں پولیس دربار سے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

خطاب کریں گے۔اسی طرح سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے جاری منصوبے کا جائزہ لیں گے۔اقلیتوں کی عبادت گاہوں۔تعلیمی اداروں اور دیگر حساس عمارتوں کی سیکورٹی پر بریفننگ لیں گے۔پولیس خدمات مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔آئی جی پنجاب کی آمد کے پیش نظر ملتان ریجن کے پولیس سربراہان نے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔