نشتر: وارڈ نمبر7میں خواتین کو چیک کرانا انتہائی مشکل مرحلہ

نشتر: وارڈ نمبر7میں خواتین کو چیک کرانا انتہائی مشکل مرحلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ میڈیسن (وارڈ 7) کے ایک سینئر ڈاکٹر کا خواتین مریض کو چیک کرنے کے بہانے چھیڑ خانی کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔اور وہ پریشانی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

سے دوچار ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے شعبہ میڈیسن (وارڈ نمبر سات) کے ایک سینئر ڈاکٹر نے خواتین اور کم عمر کی بچیوں کو چیک کرنے کے بہانے چھیڑنا معمول بنایا ہوا ہے۔جسکی وجہ وہ اپنے اپکو دوران علاج اس ڈاکٹر کے پاس غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ مریضوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اس سینئر ڈاکٹر نے بظاہر آپنے اپکو پارسا بنایا ہوا ہے۔ لواحقین اور خواتین نے وزیر اعلی پنجاب۔سیکرٹری صحت پنجاب۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اس ڈاکٹر کے خلاف خلاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اور نشتر ہسپتال سے فوری تبدیل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔جبکہ نشتر حکام کا کہنا ہے ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔جسیے ہی کوئی شکایت ملتی ہے۔تو فورا سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی