وزیراعظم کرپشن فری پاکستان بنانے کیلئے پر عزم‘ خاور علی شاہ

وزیراعظم کرپشن فری پاکستان بنانے کیلئے پر عزم‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم،کرپشن فری پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،اپوزیشن ”فارن فنڈنگ کیسز“کا سہارا لیکر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

،کارکنان اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر احتجاج کا مقصد وہ نہیں ہوتا،جو بظاہر دکھائی دے رہا ہوتا ہے، بلکہ کچھ احتجاج کرنے کا مقصد کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح پاکستان کو کرپشن سے پاک ریاست بنانا ہے،خطے کی موجودہ صورتحال اور کشمیرکے معاملے پر انڈیا کی بدمعاشی سے پاکستان کو سنگین بحرانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،مسئلہ کشمیر حل کرنے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم وستم سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو جو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے،اس کیلئے حکومت پاکستان ہر عالمی اورعلاقائی فورم پر کشمیر یوں کیلئے آواز بلندکررہی ہے،جس کے خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہورہے ہیں،ایسے حالات میں اپوزیشن کو وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے اور حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے اور سیاسی انتشار کی سیاست کرنے سے گریزکرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے عوام سیاسی طور پر کافی باشعور ہوچکی ہے،سیاسی شعبدہ بازیوں اور حقائق کے منافی دعوؤں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،یہی وجہ ہے کہ اب عوام انتخابی عمل میں اپنے منتخب نمائندوں کا احتساب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،زاہد حسین بھٹی،راؤ نوشاد احمد،مہدی حسن سرگانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر