سٹیزن پورٹل‘ افسروں کو زیر التوا کیس جلد از جلد نمٹانے کا حکم

سٹیزن پورٹل‘ افسروں کو زیر التوا کیس جلد از جلد نمٹانے کا حکم

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سٹیزن پورٹل پر درست انفارمیشن درج کرنے بارے آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو دفاتر کے باہر انفارمیشن بورڈ لگانے کی ہدایت کردی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بورڈ،ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر میں سٹیزن پورٹل پر درست معلومات درج نہ ہونے کے باعث شکایات التوا کا شکار ہو جاتی ہیں اور مذکورہ شکایات آفیسران کے اکاونٹ میں موجود رہتی ہیں پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹس کو دفاتر کے باہر انفارمیشن بورڈ لگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ پنجاب حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شکایات حل نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اس ضمن میں   ملتان سمیت 16ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو زیر التوا کسیز نمٹانے کیلئے ہدایات جاری کردیئے ہیں  ، پنجاب حکومت نے زیر التوا شکایات حل کرکے عمل درآمد رپورٹ 25نومبر 2019سے قبل جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں  بتایا گیا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر متعدد شکایات التوا کا شکار ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، گوجرنوالہ، خانیوالی، مظفر گڑھ، ساہیوال، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، جہلم، اوکاڑہ، سرگودھا، لودہراں اور ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز کو جلد از جلد شکایات حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر