حکومت فلاپ،عمران خان اب بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں، سراج الحق

        حکومت فلاپ،عمران خان اب بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان +ڈیرہ (سٹی رپورٹر +ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان کے و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جابرانہ نظام کے باعث جنوبی پنجاب جل رہا ہے موجودہ حکومت نے اب تک ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا گذشتہ 15ماہ میں ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت پولیو زدہ ہے عمران خان وزرارت عظمیٰ کی کرسی پر نہیں کنٹینر پر کھڑے ہیں اللہ تعالٰی نواز شریف کو صحت دے اور وہ جلد وطن واپس آئیں ملک کو صدارتی نہیں اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے قبل از وقت الیکشن کے امکان کو رد نہیں کیاجاسکتا جماعت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

اسلامی جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیرجماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، کنور صدیق، اطہر عزیزودیگر رہنمابھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ 15ماہ گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت کو جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ یاد نہیں اور آئندہ بھی اس کے آثار نظر نہیں آرہے یہ خطہ آج بھی محرومیوں کا شکار ہے یہاں کے نوجوان بے روزگاراور عوام مہنگائی کی زد میں ہیں موجودہ حکمرانوں نے بہت سے سبز باغ دکھائے مگر نہ تو عوام کو کوئی ریلیف دیا جارہا ہے اور نہ ہی ترقی کی جانب کوئی توجہ دی جارہی ہے تعلیمی نظام تباہ اور ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج ممکن نہیں ہے کسان پریشانی کے باعث سڑکوں پر ہیں لوگوں کو اناج دینے والے کسانوں کے بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں ملک میں استحصال کا جابرانہ نظام نافذ ہے جنوبی پنجاب مسائل کی آگ میں جل رہا ہے جماعت اسلامی نے شروع دن سے جنو بی پنجاب کے عوام کے مسائل پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائے ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم نے صوبے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا ہمارا آج بھی فوکس جنوبی پنجاب ہے اسی لئے میں نے کشمیر ریلی کے لئے ڈیرہ غازی خان کا انتخاب کیا ہے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ان تمام جماعتوں میں جاگیردارانہ سیاست کا غلبہ ہے پٹواریوں اور تھانوں کی سیاست نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے لوگوں کے چہروں پر مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان مسائلستان بن چکے ہیں موجودہ سیاسی قیادت کا ایجنڈا مال بنانااور زاتی سیاست کرنا ہے ان کے پاس نہ تو کوئی ویژن ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ یہ چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جنوبی پنجاب کے عوام سے ووٹ تو حاصل کرتے ہیں لیکن بعد میں لاہور، اسلام آباد جاکر بیٹھ جاتے ہیں اور عوام ان کے عالیشان کوٹھیوں کا طواف کرتے ہیں عوام کو چاہیئے کہ وہ جاگیرداروں کی کوٹھیوں کا طواف بند کردیں جماعت اسلامی خوشحالی کی ضامن ہے جماعت اسلامی کے پاس ایک جامع پروگرام اور نظریہ ہے اور دیانتدار قیادت موجود ہے جب تھوڑے عرصے کے لئے ہمیں موقع ملا تو ہم نے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جو قیادتیں کل تک ادھر تھیں وہ ادھر آکر حسب سابق کرپشن کر رہی ہیں ان کے بنک کے اثاثوں اور شوگرملوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور عوام کی وجہ سے بڑے سانپ اژدھا بن کر عوام کو ہی کھارہے ہیں اصل میں یہ آئندہ نسلوں کو مفلوج کرنے اور انہیں غلام بنانے کی طرف قدم ہے جنوبی پنجاب میں تبدیلی اور انقلاب کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کا نشان ترازو ہے ہم عدل و انصاف کی کامیابی چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ان کی تمام تر پالیسیاں درآمد شدہ اور آئی ایم ایف، ورلڈبنک کے تابع ہیں ہماری وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بنک کی چابی آئی ایم ایف کو دے دی ہے جو ہمارا خون نچوڑ رہی ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پندرہ مہینوں میں ایک سو پندرہ یوٹرن لیے ہیں اور اگر موجودہ حکمرانوں نے اپناقیلہ درست نہ کیاتو انکا مستقبل بھی کوٹ لکھپت اوراڈیالہ جیل ہوگئی وہ ڈیرہ غازی خان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کررھے تھے -- انہوں نے کہاکہ کشمیر کامسلہ پاکستان کا ہی نہیں پوری امت مسلہ کی بقاکامسلہ ھے اور کشمیر ہماری زندگی موت اور عزت کابھی مسلہ ھے جبکہ پانچ اگست سے بھارت میں جشن برپاہے لیکن ہماری بزدل اور نااہل قیادت خاموش ہے- عمران خان کشمیر کو بھول اور ہماری حکومت بھی سوگئی ھے -- انہوں نے کہا 80 لاکھ کشمیری مررھے ہیں اور ایک سو دس دنوں سے کرفیو کے نافذ کی وجہ سے کشمیری بارہ جمعوں سے جمعتہ المبارک کی نماز تک ادا نہیں کرسکے پوری کشمیری قیادت جیلوں میں بند ھے مگر ہماری حکومت صرف تقریروں اور بیانات تک محدودھے اور اب ایسا محسوس ہوتاھے کہ کشمیریوں کو بیچانے کی باتوں میں وزن دیکھائی دیتاھے -- انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر سے 35 - اے کاخاتمہ کرکے اعلان لاہور،شملہ معاہدہ اوراعلان تاشقند سے انحراف کردیاھے- انہوں نے کہاکہ کشمیری ہماری طرف مدد کی نظروں سے دیکھ رھے ہیں اگرحکومت نے کشمیریوں کی مدد نہ کی توقوم انکے گریبانوں میں ہاتھ ڈالے گی -- سینٹرسراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے سکھوں کو خوش کرنے کے لیے کرتارپورراہداری کوکھولاھے اور آج بھارت میں سکھ خوش ہوکر عمران خان کو سردار عمران خان کہے رھے ہیں مگر عمران خان صاحب کم ازکم یہ توبتائیں کشیمری آپ کو کس لقب سے پکاریں -- انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سنگ مر مر کاقبرستان بناہواھے اور حکمران اپنی ذات کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ پنڈی والوں سے عشق و محبت اور رومانٹک پریڈ ختم ہو چکا ہے تاہم وہ فوٹو سیشن اس لئے کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اچھے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ 18نوجوان اور کشمیری قیادت بھارت کی جیلوں میں بند ہیں 5300بچیوں ہندوؤں نے اٹھائی ہوئی ہیں مگر ہم کشمیرکو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم ناصرف کشمیر کو آزاد بلکہ سری نگر کو انڈین آرمی کا قبرستان بنائینگے -- امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پندرہ مہینوں میں ایک سو پندرہ یوٹرن لیے ہیں - قبل ازیں جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر،رکن مرکزی مجلس شوری شیخ عثمان فاروق،ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض غنامحمد گجر نے سرانجام دئیے جلسہ سے قبل اازادی کشمیر ریلی نکالی گئی۔