حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ میاں شبیر قریشی
کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ شجر کاری میں اضافے سے ہی ہم آلودگی پر قابو پا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹریز کا منصوبہ انشاء اللہ پائے تکمیل تک پہنچے گا۔ پاکستان میں خطرناک حد تک درختوں اور جنگلات میں کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار کوڑے خان پبلک سکول کو ٹ ادو میں شجر کاری مہم کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
تحت پودا لگاتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے احتجاجی مارچ اور دھرنے جیسے پروگرام کئے گئے جو ناکامی سے دوچار ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان صاحب کی قیادت میں پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب لے جانے کیلئے گامزن ہے۔ ملک کی معاشی حالات پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور بہت جلد اللہ کے فضل و کرم سے اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ کرپشن کی روک تھام، صحت اور تعلیم کے شعبہ کی از سر نوع اصلاح اور عوام کو بھر پور ریلیف کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل سکول ہذا نے پراگریس رپورٹ اور سکول کا وزٹ کرایا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت ملک نواز نیاز، عمران رفیق بٹر، ملک شریف او ردیگر معززین بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کے تحت پودا لگانے کا اہتمام کو ٹ ادو ہارٹیکلچرل سوسائٹی نے کیا تھا۔
میاں شبیر