کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں، مودی سرکار کیخلاف نعرے

    کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں، مودی سرکار کیخلاف نعرے

  



ملتان+ڈیرہ+رحیم یارخان +ہارون آباد +لیہ (سپیشل رپورٹر +ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ +نمائندہ پاکستان +نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور مسلسل لاک ڈاؤن کے خلاف مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز واسا میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے یکجتی کا اظہار کیا گیا واسا ہیڈ آفس شمس آباد سمیت تمام ذیلی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دفاتر اور فیلڈ میں افسران و ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں جن پر ' آئی ایم کشمیر' درج تھا باندھ کر فرائض سر انجام دیے اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نسیم خالد چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 110 روز سے مسلسل لاک ڈاؤن کرکے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رکھا ہے مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے لوگوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ہے اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو نظر انداز کر رہی ہے۔:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، دیگر افسران اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے علاؤہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر پر ظلم و ستم بند کیا جائے وغیرہ کے فلک شگاف نعرے لگائے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔بھارت کشمیر یوں پر ظلم و ستم بند کرے۔اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے.مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی منعقدہ ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کی۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار،اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری، پی ٹی آئی رہنما شمیل مرزا سمیت ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، ملازمین، تعلیمی ادار وں کے اساتذہ، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مظلوم نہتے کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج کے غیر انسانی سلوک اور ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو سخت نوٹس لینا چاہیے، بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا، آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔کشمیری بھائیوں پر مودی سرکار کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیکئے ہندو بالمیکی برادی نے میونسپل کمیٹی کے سامنے پُر امن احتجاج کیا،احتجاج کی قیادت ہندو بالمیکی سوسائٹی کے صدر ہربنس لال سلطانی کی،احتجاجی شرکاء نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء احتجاج نے اقوام عالم سمیت اقوام متحدہ سے پرزور اپیل میں کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو فوری بند کرایا جائے اس موقع پر شرکاء نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ میونسپل کمیٹی کے سامنے قائد اعظم روڈ پر کیا جانے والا احتجاج پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی اور جدو جہد آزادی کی حما یت کے لئے پا کستانی قوم اپنی اخلا قی اور سفارتی ذمہ داری ادا کر رہا ہے جو ان کی آزادی تک جا ری رہے گی یہ با ت کشمیر آوورز کے تحت ہفتہ وار احتجاجی ریلی کے اختتا م پر اے سی لیہ نیا ز احمد مغل نے اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔ ریلی کا اہتمام ضلعی انتظا میہ، محکمہ سماجی بہبود نے کیا تھا جس میں ڈی ڈی سما جی بہبود مشتاق حسین ملک، سی ای او تعلیم محمو د حسین ملک، ڈی او تعلیم شاہدہ پروین، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول، سلیم دانش، مہر نوید ظفر، ملک الٰہی بخش جو تہ کے علا وہ غیر سرکا ری تنظیمو ں کے نما ئندوں، سپیشل ایجو کیشن کے طلبا ء و اساتذہ، پیرا میڈیکل سٹاف اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی،ریلی کے اختتا م پر ملکی سلا متی و استحکا م اور کشمیر یو ں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر