دیہی یونین کونسلوں میں تعمیر وترقی کیلئے میونسپل سروسز پروگرام شروع

  دیہی یونین کونسلوں میں تعمیر وترقی کیلئے میونسپل سروسز پروگرام شروع

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)دیہی یونین کونسلوں میں تعمیروترقی کے لیے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور صوبہ پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو منصوبوں کی منظوری اور تکمیل یقینی بنانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے منصوبوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیش بورڈ تشکیل دے دیا۔ہر یونین کونسل میں تمام منصوبوں کی تفصیل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہو گی۔منصوبوں پر مختلف مراحل میں ہونے والی پیش رفت بھی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہو گی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سینئر نیٹ ورک اینالسٹ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

محمد آصف کو ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے فوکل پرسن نامزد کر دیا۔ محمد آصف نے تحصیل اور یونین کونسلوں کے اہلکاروں کو ڈیش بورڈ پر معلومات اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

سروسز

مزید : ملتان صفحہ آخر