ایف بی آر‘ ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ پر مبنی رپورٹ بورڈ کو روانہ

  ایف بی آر‘ ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ پر مبنی رپورٹ بورڈ کو روانہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر چیف کمشنر آر ٹی او ملتان نذیر احمد شورو نے ملازمین کی ڈاون سائزنگ پر مبنی رپورٹ بورڈ کو بھجوادی ہے جن میں گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین شامل ہیں جس پر فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین کی جانب سے اس رپورٹ کو چھوٹے ملازمین کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہوئے یونین کے صدر نوید اعوان اور سیکرٹری جنرل ارشد خان ترین نے کہا ہے گریڈ 16 سے بالا افسران کی بنائی گئی رپورٹ بورڈ کے احکامات (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کی بھی نفی کی گئی ہے رپورٹ تشکیل دینے میں جملہ افسران و ملازمین کی مشاورت ضروری تھی جسے اعلی افسران نے نظر انداز کرکے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین پر ڈاون سائزنگ کی تلوار لٹکا دی گئی ہے جو کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں بھی آئی ایم ایف کے ایماء پر گولڈن شیک ہینڈ کے ذریعے ملازمین کی ڈاون سائزنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں ائی ایم ایف نے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کے متبادل بھاری رقم کی ادائیگی سے معذرت کرلی تھی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملازمین کی ڈاون سائزنگ میں سنجیدہ ہے تو گولڈن شیک ہینڈ کے ذریعے ملازمین کو باوقار طریقہ اپنائے۔

روانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر