ملتان میں تالہ توڑ گینگ سرگرم، نا ن سٹاپ وارداتیں، تاجرخوفزدہ

ملتان میں تالہ توڑ گینگ سرگرم، نا ن سٹاپ وارداتیں، تاجرخوفزدہ

  



ملتان (وقائع نگار))شہر میں تالہ توڑ گینگ سرگرم ہوگیا چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے تاجر پریشانی کاشکارہوگئے۔ بی سی جی چوک پر کتابوں کی دکان سے چور دکان سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی فوٹیج میں ملزمان کو چوری کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نیوملتان پولیس کے علاقے میں گلستان چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے عابد سے 65ہزارروپے او رموبائل فون سیٹ چھین لیا الپہ پولیس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کے علاقے میں محمد اکرم سے موٹرسائیکل، فیاض سے 30ہزار روپے اورتھانہ ممتاز آباد کے علاقے گلشن فیض سے حافظ اختر کی دکان سے دو مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا لاثانی کالونی میں عبدالواحد کی ویلڈنگ کی دکان سے نامعلوم چور سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے جیل موڑسے حبیب،شاہ شمس سے اشفاق احمد موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں محمد رفیع کی بیوی کا پرس زمین پر گرنے پر نامعلوم افراد اٹھاکر فرار ہوگیا جس میں دس ہزار روپے موجود تھے،مرزامظفر کا نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے سے مرید حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، سیتل ماڑی کے علاقے میں اصغر علی سے دونامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، غلام یسین کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، وسیم سے دونامعلوم افراد اسلحہ کے زورپر دوموبائل و نقدی چھین کر لے گئے اشفاق علی کی گاڑی سے نامعلوم چوروں نے سامان کے 28کارٹن چوری کرلئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد مصطفی کے گھر سے چار افراد زبردستی اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر دوموٹرسائیکلیں لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے میں فرح رسول سے دونامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹامارکر پرس چھین لیا جس میں نقدی35ہزار موجودتھی تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں پانچ ڈاکو نے گن پوائنٹ پر فیض رسول کی دوکان سے 3لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر