ایس ای میاں انور کی سربراہی میں مہم تیز، مزید 10بجلی چور وں کا گھیراتنگ

ایس ای میاں انور کی سربراہی میں مہم تیز، مزید 10بجلی چور وں کا گھیراتنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ای میپکو ملتان سرکل انجینئر میاں محمد انور کی سربراہی میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

خصوصی مہم کے دوران ایک ہی روز 10بجلی چور پکڑ لئے گئے‘بتایا گیا ہے کہ21نومبر کو بھی میپکو ٹیموں نے آپریشن جاری رکھتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں‘ایس ای انجینئر میاں محمد انور نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے اور دن رات چھاپے مارنے کا حکم دے دیا ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کی سرکوبی کے لئے ٹیمیں 24گھنٹے الرٹ رہیں۔واضح رہے کہ ایس ای میاں محمد انور کی سربراہی میں خصوصی مہم کے دوران ہزاروں بجلی چور پکڑلئے گئے ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔دوسری جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مجموعی طورپر109بجلی چورپکڑلئے گئے۔ایک لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 18 لاکھ47ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا گیا۔7 کیخلاف مقدمات درج کراد ئیے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔21نومبر کو ملتان سرکل میں 10 بجلی چور پکڑ لئے گئے‘ اس سلسلے میں گھریلواورصنعتی صارفین کو17619یونٹس چوری کرنے پر326620روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر