اندرون شہربجلی چور کا میٹر انسپکٹر پر حملہ‘ چھرے سے قتل کرنیکی دھمکی

  اندرون شہربجلی چور کا میٹر انسپکٹر پر حملہ‘ چھرے سے قتل کرنیکی دھمکی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) اندرون شہر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران بجلی چورکامیٹر انسپکٹر پر حملہ‘ چھرے کے وار کرکے قتل کرنے کی دھمکی دے دی‘ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو سٹی سب ڈویژن کے میٹر انسپکٹر عرفا ن الحق سبزواری بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران ٹیم کے ہمراہ اندرون شہرچیکنگ پر تھے‘ کوچہ اختر عالم قریشی کے عقب میں ایک مکان نمبر333 کی دیوار میں سوراخ پائے گئے جبکہ پی وی سی بھی پنکچر تھی‘ اس پر میپکو ٹیم نے موقع پر بجلی چوری کی ویڈیو بنالی تو اس مکان سے ایک غنڈہ نکلا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

جس نے بجلی چوری پکڑی جانے پر پہلے ایم آئی عرفان الحق سبزواری کے ساتھ تلخ کلامی کی اور بجلی چوری کے شواہد ضائع کرنے پر اصرار کیا‘ انکار پر ایم آئی عرفان الحق سبزواری پر حملہ کر دیااور گالیاں دیں‘اس موقع پر لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے ایم آئی کی جان بچائی‘ ملزم نے ایم آئی عرفان الحق سبزواری کو دھمکی دی کہ”اگر بجلی چوری کی کارروائی کی یا دوبارہ ادھر نظر آئے تو چھرے سے ٹکڑے کردوں گا“ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن انجینئر محمد امیر نواز نے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے ساتھ رابطہ کیا‘ آج پرچے کے اندراج کے لئے استغاثہ دیاجائے گا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو یونین سٹی ڈویژن کے چیئرمین ملک مجاہد اعوان‘ ڈویژنل سیکرٹری چوہدری الیاس سندھو اور ڈویژنل سرپرست اعلی ٰبا با محمد انور نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بجلی چور غنڈے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے‘ انہو ں نے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کرنے والے واپڈا ملازم حملہ اور اس کو چھرے سے قتل کرنے کی دھمکی دینا نا قابل برداشت ہے‘پولیس حکام سخت کارروائی کریں وگرنہ ہائیڈرو یونین اپنے ملازمین کے تحفظ کے لئے ہڑتال سمیت ہر آپشن استعمال کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر