صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی حکومتی اپوزیشن نمائندگی پرمشتمل کمیٹی کے ممبر مقرر

    صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی حکومتی اپوزیشن نمائندگی پرمشتمل کمیٹی کے ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی کو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومتی اور اپوزیشن نمائندگی پر (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ممبر مقرر کر دیا گیا ہے اس کمیٹی میں دیگر وزراء راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین بھی حکومت کی جانب سے ممبر ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان اور چوہدری اقبال گجر کو مذکورہ کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے یہ کمیٹی پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے (ن) لیگ کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے بعد کی صورتحال پر غور کریگی اور کمیٹیوں میں متناسب نمائندگی کے طریقہ کار بارے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

ممبرمقرر

مزید : ملتان صفحہ آخر