حکومت اپنی آمدن بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز پر عمل کرے‘ میاں زاہد حسین

    حکومت اپنی آمدن بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز پر عمل کرے‘ میاں زاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سال رواں میں ریونیو اہداف کے مقا بلے میں ساڑھے چھ سو ارب روپے سے زیادہ کی کم وصولی کا(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

امکان ہے جس سے نمٹنے کے لئے ایک اور منی بجٹ لانے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے عوام کی زندگی مزید دشوار اورتاجروں و صنعتکاروں کے لئے کاروبار جاری رکھناناممکن ہو جائے گا۔حکومت ریونیو وصولی میں کمی سے نمٹنے کے لئے منی بجٹ کے بجائے دیگر ذرائع استعمال کرے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سال رواں کے ابتدائی چار ماہ میں محاصل کی مد میں 1.28 کھرب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ ہدف 1.44کھرب کا تھا یعنی چار ماہ میں ہدف کے مقابلے میں 1.67 کھرب روپے کی کم وصولی ہوئی ہے اور جو 12ماہ میں 668 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔حکومت اہداف اور توقعات کے مطابق ریونیو جمع نہیں کر پائی اس لئے حکومت نے آئی ایم ایف سے اہداف میں نظر الثانی کی درخواست کی مگر عالمی ادارے نے ٹارگٹ میں کمی سے صاف انکار کر کے حکومت کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔آئی ایم ایف سے محاصل کے ہدف میں 300 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ پورے سال کا ہدف 5.5 کھرب روپے سے کم کر کے 5.2 کھرب کیا جا سکے مگر حکومت کو اسکی اجازت نہیں ملی۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگلے ماہ آئی ایم ایف کا وفد صورتحال کا جائزہ لے گا اور اگر محاصل میں کمی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو قرضہ کی قسط کی ادائیگی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں جو خوش آئندہے،اگر ناکامی ہوئی تو پلان بی تیار رکھا جائے اور حکومت اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو ہر ممکن حد تک بچانے کی کوشش کرے تاکہ ملک کو مزید عدم استحکام اور عوامی بے چینی سے بچایا جا سکے۔
میاں زاہد