ناقص کھانوں پر ملتان کو زین وبلنگ ریسٹورنٹس کو جرمانے

ناقص کھانوں پر ملتان کو زین وبلنگ ریسٹورنٹس کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

خوراک کی فراہمی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو149,000 کے جرمانے عائدکیے۔بھاری مقدار میں ناقص اورمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب میں مضرصحت خوراک کی ترسیل روکنے کیلئے کارروئیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ملتان میں چیکنگ کے دوران مدثر پاپڑ فیکٹری کو رینسڈآئل کے استعمال پر 25ہزار روپے جبکہ شمسی فوڈزاورالمکہ فوڈزپاپڑ فیکٹریز کو 10,10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح ملتان کوزین،بلنگ ہوٹل انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کو ناقابل سراغ اشیاء کے استعمال اور ناقص صفائی پر 10,10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ خانیوال کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی کھویا فروخت کی فروخت،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرمظہر کھویا یونٹ کو 25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔مزید برآں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو59,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں مختلف کارروائیوں میں 250لیٹر ملاوٹی دودھ،20کلو حشرات زدہ مٹھائی اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ باربار نوٹسز کے باوجود بہتری نہ لانے والے فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہناتھا کہ صوبہ بھر میں عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
جرمانے