اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ کو سانحہ تیز گام کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ کو سانحہ تیز گام کی رپورٹ جمع کرانے کا ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو تیزگام ٹرین حادثے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تیزگام ریلوے حادثے کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حادثے کے شواہد کو ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی، ریلوے بوگی میں آگ بزنس کلاس میں لگی، ریلوے تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی، شفاف تحقیقات کیسے ہوگی۔ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئی ایک دو نہیں بلکہ ہرآئے دن ریلوے حادثات ہو رہے ہیں، تیزگام کے متاثرین کو ابھی تک حادثے کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیااسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ٹرین حادثے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر