سینٹری ورکرز کیلئے گلابی جیکٹ پہننا لازمی قرار‘ چیف آفیسرز کو مراسلہ روانہ

  سینٹری ورکرز کیلئے گلابی جیکٹ پہننا لازمی قرار‘ چیف آفیسرز کو مراسلہ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت ضلع بھر کے تمام سینٹری ورکرز کیلئے گلابی جیکٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

۔ایڈمنسٹریٹو آفیسر (جنرل) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے اضلاع کے چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گء ہے کہ لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز میں تعینات تمام سینٹری ورکرز کیلئے گلابی جیکٹ پہننا لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ سینٹری ورکرز کی شناخت ممکن ہو سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر