حکومت نے ہرکام آرڈیننس کے ذریعے کرناہے تواسمبلی کو تالالگادے: شگفتہ جمانی

    حکومت نے ہرکام آرڈیننس کے ذریعے کرناہے تواسمبلی کو تالالگادے: شگفتہ ...

  



اسلام آباد (این این آئی)مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی چیئر پرسن شگفتہ جمانی نے کہا ہے کہ ہر کام آرڈیننس کے ذریعے کرنا ہے تو اسمبلی کو تالا لگا دیں، مکہ میں پاکستان ہاؤس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ مکہ میں پاکستان ہاؤس بنا کر کمرشل استعمال کریں تو اچھی کمائی بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ یم کورٹ احکامات کی روشنی میں ہر سال حج پالیسی بنانا ضروری ہے، تین سال کیلئے عمارتیں لینے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جا رہا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ہے۔کنوینر شگفتہ جمانی کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی شاہدہ اختر نے کہاکہ ربیع الاول میں پارلیمانی وفد عمرے کیلئے جاتا ہے۔ شگفہ جمانی نے کہاکہ اس سال پارلیمانی وفد نے کئی اہم میٹنگز میں شرکت ہی نہیں کی، پارلیمانی وفد میں قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے ارکان کو ترجیح دینی چاہیے۔ حکام وزارت مذہبی امور نے کہاکہ مکاتب میں کھانے اور سفری سہولیات سمیت اب تک 12 کروڑ ریال سے زائد ادا کر چکے، ٹرانسپورٹ کے معاہدے ہر سال کرنا مجبوری ہے۔حکام وزارت مذہبی امور نے کہاکہ کوشش ہے حاجیوں کیلئے عمارتیں تین سال کیلئے لی جائیں، وزارت قانون نے آج تین سال کیلئے عمارتیں لینے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں ہر سال حج پالیسی بنانا ضروری ہے، تین سال کیلئے عمارتیں لینے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے تین اور پانچ سال کیلئے عمارتیں لی جائیں۔ حکام مذہبی امور نے کہاکہ حجاج کی رہائش کیلئے معاہدے تین سال کیلئے نہ کئے تو حاجی پھنس جائیں گے، فی حاجی اوسط خرچہ تین لاکھ 99 ہزار روپے ہوئے۔شگفتہ جمانی نے کہاکہ حجاج کو زیادہ مسائل کھانے میں پیش آئے۔انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور عمرے کو اپنی تحویل میں لے، اس سال ربیع الاول میں ویزے کیلئے 30 /30 ہزار روپے لوگوں نے ادا کیے۔انہوں نے کہاکہ عمرہ زائرین لاوارثوں کی طرح جاتے ہیں، اگر سعودی حکام وزارت مذہبی امور کی بات نہیں مانتے تو مجھے وہاں لے جائیں۔شگفتہ جمانی نے کہاکہ غربیوں سے میں خود حجاج کو سہولیات دینے پر بات کر لونگی۔ حکام مذہبی امور نے کہاکہ کوشش ہے آئندہ سال سے حجاج سے پاسپورٹ مانگے ہی نہ جائیں۔حکام مذہبی امور نے کہاکہ ای ویزہ کی وجہ سے اب پاسپورٹ سعودی ایمبیسی نہیں بھجوائے جاتے، حج کے 13 صفحات پر مشتمل فارم کو ایک صفحے کا بنا رہے ہیں۔حکام مذہبی امور نے کہاکہ رواں سال دو حاجیوں کے پاسپورٹ گم ہوئے جن پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ شگفتہ جمانی نے کہاکہ سعودی حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے، لگتا ہے حج پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گا، ثواب کیلئے کسی کو حج پر بھیجنے کا کہیں تو کہا جاتا ہے کمیشن کھا رہے ہیں، عوام کو منصوبہ بندی کیساتھ حج پر جانے کیلئے ساتھ ساتھ پیسے جمع کرانے پر تیار کرنا ہوگا۔

شگفتہ جمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر