بہاولپور‘ محکمہ جنگلات اہلکاروں کی ملی بھگت سے لکڑی چوری کا انکشاف

    بہاولپور‘ محکمہ جنگلات اہلکاروں کی ملی بھگت سے لکڑی چوری کا انکشاف

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان سے سرعام سرکاری لکڑی چوری کا سلسلہ عروج پر ہے جس کی سرپرستی مبینہ طور پر محکمہ جنگلات آر ایم چولستان کے کرپٹ ملازمین کر رہے ہیں جس کی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

اطلاع اہل علاقہ نے متعدد بار متعلقہ افسران کو دی لیکن کاروائی کی بجائے انہیں مطمئن کر دیا جاتا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ 21 نومبر کو جب اہل علاقہ نے ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ شدہ سرکاری لکڑی اور کرپٹ ملازمین کی ساری کہانی میڈیا ٹیم کو بتائی کہ کس طریقے سے یہ محکمہ جنگلات آر ایم چولستان کے فارسٹ گارڈ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری لکڑی چوری کر کے گورنمنٹ کو لاکھوں کا نقصان کررہا ہے تو میڈیا ٹیم نے یہ ساری صورتحال اور ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ شدہ سرکاری لکڑی کی نشاندہی فوری طور پر چیف کنزرویٹر لاہور کو دی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایف او چولستان رانا مشتاق کو کاروائی کا حکم دیا جس پر رانا مشتاق نے ایک سپیشل ٹیم کو موقع پر بھیجا جب ڈی ایف او رانا مشتاق کی سپیشل ٹیم موقع پر پہنچی تو انہوں نے سرکاری لکڑی کو تو قبضہ میں لے لیا مگر موقع پر پہنچنے سے پہلے ٹریکٹر اور لکڑی چوری کرنے والے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جب متعلقہ فارسٹ گارڈ کو سپیشل ٹیم نے موقع پر بلوایا تو انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوے بتایا کہ ہم کاروائی کر رہے ہیں سرکاری لکڑی کو سپرد داری پر رکھا ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر