کروڑوں روپے فراڈ‘ دو ملزموں کا مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  کروڑوں روپے فراڈ‘ دو ملزموں کا مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (وقائع نگار)) احتساب عدالت ملتان نے ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقم لوٹنے والے دو ملزمان کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

مطابق ملزمان محمد اسلم اور محمد اکرم کو ہائیکورٹ ملتان سے ضمانت منسوخ ہونے پر چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جن کے خلاف الزام ہے کہ ملزمان نے موٹرسائیکل سکیم کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں۔ملزمان نے موٹرسائیکل بک کرانے کی مد میں شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقم لوٹی اور منافع دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد ازاں منافع دیے بغیر غائب ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف 600 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔جن سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر