کالے یرقان سے متاثرہ 2 خواتین ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان سے متاثرہ 2 خواتین ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا2 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئی تفصیل کے مطابق چک85کی رہائشی40سالہ خالدہ بی بی اور نیازی کالونی کی رہائشی49سالہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

فرزانہ بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبرنہ ہوپائیں اور دم توڑگئیں جبکہ 4 متاثرین جن میں چک72کی رہائشی19سالہ خدیجہ بی بی‘ گڈو کی 50سالہ شہزادی بی بی‘ چک102کا90سالہ غوث بخش اور اوباڑو کارہائشی35سالہ مادت علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر