گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، گھریلو امور متاثر

  گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، گھریلو امور متاثر

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+نواں شہر سیداں (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) کبیروالا ور نواحی علاقوں میں سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ہے، گیس کی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

بند ش کے باعث گھریلو نظام بری طرح متاثر ہوا صبح کے وقت گیس کے نہ ہو نے کے باعث بچوں کو خالی پیٹ سکول جانا پڑا، گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ایل پی جی گیس دکانداروں نے گیس کی قیمت میں 20 روپے سے لے کر30روپے تک فی کلو خودساختہ اضا فہ کر تے صا رفین کی جیبیں کاٹنا شروع کردی ہیں، شہری، سماجی، تجارتی حلقوں نے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے گھریلو صا رفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر