نومبر:کسٹم ٹیموں کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں سامان ضبط، تحقیقات شروع

نومبر:کسٹم ٹیموں کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں سامان ضبط، تحقیقات شروع

  



ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی خصوصی ٹیموں نے ملتان سمیت فیصل آباد، سرگودھا، صادق آباد،ڈی جی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

خان اور سرائے مہاجر میں کارروائی کرتے ہوئے ماہ نومبر کے پہلے 20دنوں میں بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و سامان ضبط کرلیا ہے، پکڑے گئے سامان اور گاڑیوں کی مالیت 22کروڑ70لاکھ روپیہے اور کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے 36مختلف کیسز بنائے گئے ہیں، ضبط کئے گئے سامان میں گاڑیاں، اخروٹ، ٹائلز، چھالیہ، ٹائرز، کپڑا، آٹو پارٹس، ڈیزل،چائے کی پتی، خشک دودھ، بادام، انڈین جنسی ادویات کو قبضہ میں لے کر ضبط کرلی ہیں اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں،واضح رہے کہ کسٹم آئی اینڈ آئی ٹیموں نے یکم نومبر تا 20نومبر کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، کسٹم انٹیلی جنس نے پورے خطے میں سمگلروں کیخلاف گھیراتنگ کررکھاہے جس کے مثبت نتائج سامنے ا?رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر