خانیوال: پلان سی شروع‘ ملتان سمیت مختلف شہروں حکومت مخالف‘ جلسے‘ریلیاں

  خانیوال: پلان سی شروع‘ ملتان سمیت مختلف شہروں حکومت مخالف‘ جلسے‘ریلیاں

  



ملتان‘ڈیرہ‘ خانیوال (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ بیورو نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سی پلان سی کے تحت منظور آباد ملتان میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کی.احتجاجی جلسہ میں جمعیت علماء اسلام، پیپلز پارٹی.،مسلم لیگ ن کے کثیر تعداد میں کارکن شہریوں نے شرکت کی اور گو نیازی گو کے نعرے گونجتے رہے.(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

مولانا ایاز الحق قاسمی طارق رشید شیخ ممتاز اطہر رانا شاہد الحسن ملک انوار علی ملک نسیم السحن لابر حبیب اکبر طیب فرید میاں جمشید اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے حکمران ناکامی ہوگئے ہیں مہنگائی بے روزگای اور غربت کی وجہ سے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاہے کہ عمران نیازی کے ساتھی اب ان کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہیں رات کے اندھیرے میں اپنی ہی کابینہ سے وفاداری کاعہد لیا جا رہاہے اب وہ وقت دور نہیں ہے جب عمران نیازی اقتدار سے باہر اور جیل کی سلاخوں کے اندر ہونگے انہوں نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اب نیازی سے استعفی چھین کر رہیں گے.اوراسے ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاہے کہ عمران نیازی نے کشمیر بیچ دیا ہے. پوری قوم اس کی مہنگائی کی وجہ سے تنگ ہے اور پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے.مکمل حزب اختلاف میدان میں آگئے ہیں اور اسے اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے. جلسے میں تمام جماعتوں کے پرچم لہراتے رہے. شرکاء نے کہا کہ آئندہ بھی مشترکہ جلسے منعقد کرتے رہیں گے دریں اثنا جمعیت علماء اسلام ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کا بھرپور مشترکہ جلسہ بعد نماز جمعہ پل ڈاٹ پر منعقد ہوا۔جس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ جی یو ائی ضلعی امیر مولانا اقبال رشید جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ بھٹی،ڈاکٹر یونس راج،مولاناحسنین اعجاز گڈز اسویسی ایشن صدرعبدالاسلام ناصر اور مسلم لیگ نون کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالعلیم شاہ کی قیادت میں احتجاج کیا۔مسلم لیگ نون کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ،سید عمران شاہ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے جلوس کی صورت میں ڈاٹ والی پل پر شرکت کرکے احتجاج کیا چاروں صوبوں سے آنے والی ٹریفک بلاک جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی پرچم اٹھائے گو نیازی گو کے نعرے لگاتی رہی۔ضلع ڈیرہ غازی خان کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے جعلی حکمرانوں کے خلاف پلان سی کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ نیازی سرکار فی الفور مستعفی ھو جائے۔کیونکہ اساتذہ،ڈاکٹرز،تاجران تنظیمیں حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،مولانافضل الرحمن، نوازشریف،بلاول بھٹو زرداری اسفندیارولی محمود خان اچکزئی احمد شیرپاؤ شاہ جے یو پی کے سربراہ اویس نورانی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر انتسام ظہیر نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے عمران خان یہودی پیسے سے الیکشن میں حصہ لے کر غداری کی ہے کشمیر فروشی آسیہ مسیح گستاخ رسول کو رہا کرکے ملک سے بھگانے والے قادیانیوں سے یارانہ رکھنے والے غنڈہ ٹیکس لینے والے انڈیا اور اسرائیل سے فنڈ لینے والے پٹرول بجلی مہنگی کرنے والوں کے خلاف عوام میدان میں نکل چکے ہیں انشاء اللہ اب وقت قریب کہ پاکستان میں یو ٹرن خان کی حکومت ختم ہوگی اور آئین اسلامی پاکستان کے تحفظ کے لیے سلیکٹڈ حکومت کو عوام نے ریجیکڈکر دیا ہے۔ جبکہ خانیوال میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کی کال پر پلان سی کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ریلی کی قیا دت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا مفتی محمد انور،مولانا عطاء اللہ بخاری،مولانا اکرام القادری،مولانا محمدقاسمی عزیزی،میاں اجمل عباس،حافظ محمداشرف کررہے تھے۔ احتجاجی ریلی ایک مینار مسجد سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک سنگلا والہ میں ختم ہوئی۔اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلط کردہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام،قومی معیشت مکمل بیٹھ چکی ہے۔ سرمایہ کاری کا عمل رک چکاہے۔مہنگائی،بے روزگاری نے عوام کی مشکلات میں ہزاروں گنا اضافہ کردیاہے۔ریاست مدینہ کے خواب دیکھانے والے حکمران ملک وقوم کو عملا مسائل کی دلدل میں دھکیل چکے ہیں۔مقررین نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلے ملک میں فوری طورپر عام انتخابات کرائے جائیں۔ریلی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اورشہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر