وہاڑی‘ اراضی تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم‘ خاتون سمیت 10افراد زخمی

    وہاڑی‘ اراضی تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم‘ خاتون سمیت 10افراد زخمی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)331 موڑ پر رقبہ کے تنازع پر 2 برادریوں میں تصادم کے نتیجہ میں عورت سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ 331موڑ میں جٹ برادری اور کمبوہ برادری کے مابین رقبہ کے تنازعات پر کشیدگی اور کیسز چل رہے تھے جٹ برادری کے لوگ 12 ایکڑ رقبہ کا قبضہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

لینے آئے تو ڈنڈے سوٹے چل گئے جس سے جٹ برادری کے محمد انور، اشرف، منظور حسین،رفیق جبکہ کمبوہ برادری کے عبدالوحید،لبنیٰ بی بی،اقبال اور محمود شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کرٹبہ سلطان پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے کاروائی شروع کردی

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر