نقشبند کالونی میں اے این کا ایف کاچھاپہ، معطل کانسٹیبل گرفتار

    نقشبند کالونی میں اے این کا ایف کاچھاپہ، معطل کانسٹیبل گرفتار

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس کانسٹیبل کے اغوا کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ کاپولیس کانسٹیبل احمد فراز کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے حراست میں لیا ہے تفصیل کے مطابق نقشبند کالونی کے رہائشی عمران صدیقی نے پولیس کو ا طلاع دی کہ چھ مسلح ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نقاب پوش تھے انہوں نے گھر سے سات(بقیہ نمبر38صفحہ17پر)

لاکھ روپے، زیورات اور موبائل فون سیٹ چھین لئے فرار ہوتے وقت ملزمان نے اس کے بھائی پولیس کانسٹیبل احمد فراز کو بھی اغوا کرکے لے گئے ہیں واقع کی اطلاع پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور زکریا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم دوران انکوائری معلوم ہوا کہ اے این ایف حکام نے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا اور ملزم پولیس کانسٹیبل احمد فراز کو حراست میں لے لیا پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد فراز ان دنوں معطل ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر